ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ریلوے، آئی ٹی، جنگلات ، خزانہ اور دفاع سب سے زیادہ درخواست دائر کرنے والی وزارتیں

ریلوے، آئی ٹی، جنگلات ، خزانہ اور دفاع سب سے زیادہ درخواست دائر کرنے والی وزارتیں

Sun, 11 Sep 2016 20:13:21  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا کہ ریلوے، مواصلات، ماحولیات و جنگلات، خزانہ اور وزارت دفاع سے سب سے زیادہ عرضی دائر کرنے والی وزارتیں ہیں۔قانونی اطلاعات و بریفنگ سسٹم (ایل آئی ایم بی ایس )پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ریلوے کی وزارت نے 58735معاملات سے متعلق ڈاٹا ڈالا ہے جبکہ مواصلات اور آئی ٹی کی وزارت نے 7617معاملات کی معلومات ڈالی ہے ۔ماحولیات و جنگلات کی وزارت نے ایل آئی ایم بی ایس پر 2893معاملے ڈالا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے 1375معاملے اور وزارت دفاع نے 792معاملے ڈالے ہیں۔ایل آئی ایم بی ایس نیٹ ورک پر مبنی نیا نظام ہے جس کا مقصد قانونی چارہ جوئی سے متعلق ڈاٹا کو آسان بنانا اور عدالتوں میں سماعت کے لیے آنے والے معاملات سے نمٹنے میں تاخیر سے بچنے کے لیے ایک ہی کلک پر اطلاعات دستیاب کرانا ہے۔بہر حال، حکام نے کہا ہے کہ یہ ایسے معاملات ہیں جنہیں متعلقہ وزارتوں نے اپ لوڈ کیا ہے اور حقیقی اعداد و شمار الگ ہو سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایل آئی ایم بی ایس پر کل 41وزارت سرگرم ہیں جن میں سے 13کو غیر فعال نشان زد کیا گیا ہے۔ان میں آیش، جوہری توانائی کے، اقلیتی امور ، شپنگ اور سیاحت کی وزارتیں شامل ہیں۔

Share: